پاکستان
Time 23 اپریل ، 2018

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے واپس وطن پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف— فوٹو:فائل

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ چار روز قبل اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن گئے تھے، جو رات گئے واپس وطن پہنچے۔

مریم نواز نے لندن سے روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ سے کی گئی اپنی ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ چند گھنٹوں میں وطن واپس پہنچ جائیں گے اور انشاءاللہ عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں افسردگی سے لکھا تھا کہ 'الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے'۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج (23 اپریل) کو ہونا ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان سے لندن جاتے ہوئے بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپس آجائیں گے۔


 واضح رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جاچکی ہے۔ 

مزید خبریں :