پاکستان
Time 22 اپریل ، 2018

عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول مشق ہوگی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو: فائل

مردان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اس کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔ 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مایوس عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں۔

مزید خبریں :