پاکستان
Time 23 اپریل ، 2018

پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی: قائم مقائم نائب امریکی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد

قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ دفتر خارجہ پہنچی: فوٹو/ جیونیوز

اسلام آباد: قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچیں جہاں ان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام نائب وزیر خارجہ کے دورے میں امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے پر بات کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق امریکی حکومت یکم مئی سے کرےگی۔

مزید خبریں :