پاکستان
Time 23 اپریل ، 2018

سرگودھا کی 'شمع' کا چینی پروانہ

چینی نوجوان بدھیو اور سرگودھا کی شمع اپنی شادی کے موقع پر—۔جیو نیوز اسکرین گریب

ویسے تو سوشل میڈیا کو رابطوں اور دوستیوں کا ذریعہ کہا جاتا ہے، لیکن آج کل یہی دوستیاں دو قدم مزید آگے بڑھ کر رشتے داریوں میں بھی تبدیل ہو رہی ہیں، خصوصاً پاکستان میں اس قسم کے بہت سے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ بدھیو اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ شمع کی شادی بھی سوشل میڈیا دوستی کی ہی مرہون منت ہے۔

بدھیو اور شمع کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی اور انہوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

جس کے بعد بدھیو اپنی بہنوں کے ہمراہ بیاہ رچانے سرگودھا پہنچ گئے۔

بدھیو اور اپنی دلہن اور بہنوں کے ہمراہ—۔جیو نیوز اسکرین گریب

بدھیو اور شمع کی شادی روایتی پاکستانی انداز میں ہوئی، جہاں دلہن کی بہن اور سہیلیوں کی طر ف سے راستہ رکوائی اور دودھ پلائی کی رسم بھی کی گئی۔

اس موقع پر اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب دلہا کی بہنوں نے دودھ پلائی کی رسم کے دوران چینی کرنسی دی، لیکن دلہن کی بہنوں نے پاکستان کرنسی کی ڈیمانڈ کردی۔

شادی میں دودھ پلائی کی رسم بھی کی گئی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

 یہی نہیں شادی میں خصوصی طور پر دلہے کی پسند کا چائنیز کھانا بھی تیار کیا گیا تھا۔ 

شادی کی رسموں کے دوران دلہے میاں جہاں بہت خوش نظر آئے، وہیں ان کے چہرے سے کچھ گھبراہٹ بھی عیاں تھی، لیکن دلہن صاحبہ نے شادی کی تقریب کے ہر ہر لمحے سے بھرپور لطف اٹھایا۔


مزید خبریں :