پاکستان
Time 23 اپریل ، 2018

سپریم کورٹ کی نوازشریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دینے کی ہدایت

چیف جسٹس پاکستان نے غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سےمتعلق کیس کی سماعت کی: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دینےکی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیئےکہ کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، جنہیں سیکیورٹی رسک ہے ان سےسیکیورٹی واپس نہ لیں، نوازشریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملنی چاہیے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے حکام سے استفسار کیا کہ معلوم کیا جائے اسفند یار ولی کوسیکیورٹی ملی ہے یا نہیں ؟

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ملک بھر میں غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کےآئی جیز نے غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔


مزید خبریں :