پاکستان
Time 24 اپریل ، 2018

سپریم کورٹ نے حکام سے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لیں

سپریم کورٹ کی عمارت۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں 2 ہزار 710، برطانیہ میں 423، ایران میں 189، تھائی لینڈ میں 83۔ ترکی میں 69، سری لنکا میں 87 اور آذر بائیجان میں 3 پاکستانی قید ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ملک کے قیدی مختلف ممالک میں قید ہیں، وزیر داخلہ کہاں ہیں، پاکستانی بیرون ملک جیلوں میں رل رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ کتنے عرصے میں قیدی پاکستان آجائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چوہدری نثار کو خیال آیا تو قیدیوں کی حوالگی کا معاہدہ معطل کردیا، قیدی اپنے ملک میں سزائیں کاٹ سکتے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں وزارت داخلہ اور خارجہ دونوں سے پوچھ کر بتائیں کہ کتنے عرصے میں پاکستانی قیدی آجائیں گے۔

مزید خبریں :