پاکستان
Time 24 اپریل ، 2018

کسی جماعت میں رہنے والے کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کرینگے: خورشید شاہ

نگراں وزیراعظم کےلیے جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی: خورشید شاہ_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی جماعت میں رہنے والے کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا شخص جو کسی جماعت میں عہدیدار رہا ہو اسے نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو اور ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹوکام کرچکا ہو، جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نام پر اتفاق ہو جائے، پر امید ہوں کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے گا۔

مزید خبریں :