پاکستان
Time 25 اپریل ، 2018

درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 6 کان کن جاں بحق

تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں—فائل فوٹو۔

پشاور: درہ آدم خیل ایف آر پشاور کے سرحدی علاقے کلائے خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چھ کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انجینئر فاٹا کول مائنز روشن خان کے مطابق علاقے کلائے خیل میں کوئلےکی دسویں کان میں گیس بھر نے سے واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ دم گھٹنے سے چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مزید خبریں :