کاروبار
Time 25 اپریل ، 2018

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، 118 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لینے کے باوجود امریکی ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی اور ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 118 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں مسلسل روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مہنگا ہونے پر مرکزی بینک حکام اور ایکسچینج کمپنیز کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے مرکزی یبنک حکام نے ضرورت پڑنے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جو کہ بے سود نظر آرہی ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید تیس پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر118 روپے 80 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بجٹ اور سیاسی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے پر ہی برقرار ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق بھی بڑھ کر 3 روپے 18 پیسے ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :