برطانیہ: کینسر کی شکار بچی کا غیر معمولی آپریشن

برمنگھم اسپتال کے ڈاکٹروں نے کینسر میں مبتلا بچی ایمیلیا کا روٹیشن پلاسٹی آپریشن کیا—۔فوٹو/بشکریہ برمنگھم میل

برطانیہ میں کینسر کی شکار بچی کی ٹانگ کاٹ کر آپریشن کے ذریعے غیر معمولی انداز سے جوڑ دی گئی، بچی کا ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا اور پھر مصنوعی ٹانگ جوڑ کر اسے چلنے کے قابل بنا دیا جائے گا۔

گذشتہ برس اگست میں 7 سالہ ایمیلیا ایلڈرڈ کی بائیں ران میں ہڈیوں کے کینسر 'اوسٹیو سارکوما' کی تشخیص ہوئی تھی۔

برمنگھم اسپتال کے ڈاکٹروں نے کینسر میں مبتلا بچی ایمیلیا کا روٹیشن پلاسٹی آپریشن کیا ہے، جس میں بچی کی ٹانگ کاٹ کر اسے اس انداز سے جوڑا گیا ہے کہ ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بعد میں مصنوعی ٹانگ جوڑ کر بچی کو چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔

ایمیلیا اپنی والدہ (دائیں) اور ڈاکٹر (بائیں) کے ہمراہ—۔فوٹو/ بشکریہ برمنگھم میل

والدہ کے مطابق ایمیلیا ہمیشہ سے ایک بہت ایکٹو بچی رہی ہے، جس نے بیماری سے قبل سوئمنگ اور ایتھلیٹکس سمیت کئی کلبز میں شرکت کی جبکہ اسے رقص کا بھی شوق ہے۔

ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس طریقے سے بچی مستقبل میں چل پھر سکے گی اور رقص بھی کرسکے گی۔

مزید خبریں :