دنیا
Time 27 اپریل ، 2018

ننھے برطانوی شہزادے کا نام 'لوئس آرتھر چارلس' رکھ دیا گیا

یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تیسری اولاد ہے— فوٹو/ بشکریہ گیٹی امیجز

لندن: برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے تیسے بچے کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں 23 اپریل کو لندن کے سینٹ میری اسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ کے مطابق ننھے شہزادے کو پرنس لوئس آف کیمبرج کا خطاب دیا گیا ہے۔




واضح رہے کہ ننھے شہزادے کے نام میں شامل لوئس، اس کے بڑے بھائی جارج کا درمیانی (Middle Name) نام ہے۔ آرتھر، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے والد کنگ جارج ششم کا درمیانی نام ہے جبکہ چارلس بچے کے دادا کا نام ہے۔

ننھے شہزادے کی پیدائش کے فوری بعد لی گئی تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ گیٹی امیجز

شہزادہ لوئس آرتھر چارلس تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کے بعد لوئس آرتھر چارلس تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔

مزید خبریں :