دنیا
Time 27 اپریل ، 2018

چین میں چاقو کے وار سے اسکول کے 7 بچے قتل، 12 زخمی

شمالی چین میں ہونے والے حملے کو  چند برسوں کے دوران ہونے والا بدترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

چین کے شمالی صوبے شین زی میں ایک نوجوان نے چاقو کے وار سے اسکول کے 7 بچوں کو قتل اور 12 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار سے 5 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو قتل کیا اور اس حملے کو چین میں حالیہ سالوں میں ہونے والے والا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی حکام کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے پیش آیا جب مڈل اسکول کے بچے واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور چاقو کے وار سے زخمی ہو نے والوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت زاؤ کے نام سے ہوئی ہے جو مزی کاؤنٹی کا رہنے والا ہے۔

ملزم نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بھی زمانہ طالب علمی میں چاقو کے وار سے حملہ کیا گیا تھا اور اس واقعے نے اُس کے دل میں اپنے ہم جماعتوں کے خلاف نفرت پیدا کر دی تھی۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد ہی سوچ لیا تھاکہ خنجر کے وار سے لوگوں کو قتل کروں گا۔

رواں برس فروری میں بھی بیجنگ کے ایک مصروف شاپنگ مال ایک شخص نے چاقو کے وار سے ایک خاتون کو ہلاک اور 12 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

گزشتہ برس مئی میں بھی ایک شخص نے چاقو کے وار سے دو افراد کو قتل اور 18 کو زخمی کر دیا تھا۔

مزید خبریں :