پاکستان
Time 28 اپریل ، 2018

ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل، ذرائع

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 2012 میں 33 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی—فائل فوٹو

پشاور: سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکا کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں امریکا کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

بعدازاں 2012 میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیکل ایجنٹ کی جانب سے کالعدم تنظمیوں سے رابطوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جس کے بعد ان کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی سے سیکیورٹی خدشات تھے، یہی وجہ ہے کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں :