پاکستان
Time 28 اپریل ، 2018

احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، ترجمان تحریک انصاف


تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منہ سے جمہوریت اور جمہوری روایات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی سیاسی تربیت کی وجہ سے اوپر سے ہدایت کا کوئی اور مطلب لے ہی نہيں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 25 سال پاکستان پر اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہی حکومت کی ہے جب کہ عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔

مزید خبریں :