پاکستان
Time 28 اپریل ، 2018

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ


پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز(ڈٰ جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے بھارتی سیزفائر کا معاملہ اٹھایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوج کی جانب سے کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔

پاکستان کے ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پر دراندازی کے جھوٹے بہانے کی آڑ میں شہریوں کو نشانہ بناتی ہے اور بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں رواں سال اب تک 219 شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 اپریل کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید اور 2 کو زخمی کر دیا تھا۔

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گاؤں براملہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، لیکن اس کے باوجود بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مزید خبریں :