یاہو کی نئی ’اسکوئرل ایپ‘ آزمائشی مراحل میں

یاہو کمپنی کی نئی ’اسکوئرل ایپ‘ فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے—۔فوٹو/ بشکریہ ٹیک کرنچ

سوشل میڈیا کے اس دور میں میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال عام سی بات ہے اور ایسی بہت ساری ایپس دستیاب ہیں جن میں تقریباً ایک جیسے فیچرز شامل ہوتے ہیں اور اب ’یاہو‘ کمپنی ایک نئی ’اسکوئرل ایپ‘ (Squirrel App) پیش کرنے جارہی ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق یاہُو کمپنی کی جانب سے گروپ چیٹ کے لیے نئی ’اسکوئرل ایپ‘ متعارف کی جائے گی جو فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے۔

’اسکوئرل ایپ‘ میں دوست احباب سے یا کاروباری مقاصد کے لیے گروپ چیٹ اور چیٹ رومز کی سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ متعدد ایپس میں گروپ فیچر پہلے سے دستیاب ہے۔

تاہم صارفین اس ایپ تک صرف اسی صورت میں رسائی حاصل کرسکیں گے، جب انہیں کسی دوست کی جانب سے اس کا انویٹیشن موصول ہوگا۔

اگرچہ اسکوئرل ایپ میں کوئی نیا فیچر شامل نہیں، تاہم یاہو کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس کی پرائیوسیی دیگر ایپس کے مقابلے میں انتہائی سخت ہوگی جس سے صارفین مطمئن ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے اسے مکمل طور پر گروپ ایپ رکھا جائے گا جب کہ ممکن ہے کہ اس میں پرائیویٹ چیٹ فیچر بھی شامل کردیا جائے۔

اس ایپ کو ایپل آئی او ایس اور گوگل کے اینڈرائڈ ورژن کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ سب سے پہلے یاہو نے متعارف کروائی تھی، جسے بعدازاں فیس بک کمپنی نے خرید لیا تھا۔

مزید خبریں :