اب 'سرخ سیارے' پر ہیلی کاپٹر بھی جاسکے گا

اس ہیلی کاپٹر کو ڈرون کی طرز پر تیار کیا گیا ہے—۔فوٹو/ بشکریہ ناسا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے 2020 تک مریخ پر پہلا ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کردیا ہے یعنی اب 'سرخ سیارے' پر ہیلی کاپٹر بھی جا سکے گا۔

ناسا کے مطابق اس خلائی مشن کا نام ’2020‘ رکھا گیا ہے جس پر گزشتہ 4 برس سے کام ہو رہا ہے۔

 ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مشن پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی کے ساتھ چھوٹا ہیلی کاپٹر بھی ہوگا، جسے جولائی میں متعارف کیا جائے گا اور اس کا وزن 4 پاؤنڈز ہوگا۔

 اس ہیلی کاپٹر کو ڈرون کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جس کا سب سے بڑا چیلنج زمین اور مریخ کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے۔


ناسا کے مطابق زمین پر ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیادہ 40 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکتے ہیں جب کہ مریخ کا ماحول زمین کا ایک فیصد ہے، یہی وجہ ہے کہ مریخ کے انتہائی کم کرہ ہوائی کا دباؤ (low atmosphere) میں ہیلی کاپٹر اڑانے کے لیے اسے ہر ممکن حد تک ہلکا اور پاور فل بنایا گیا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس ڈرون ہیلی کاپٹر کی مدد سے مریخ کی سطح، اس کے ماحول،  قدیم آثار اور دیگر خطرات کو جاننے میں مدد ملے گی۔

تھرل سے بھرپور اس مشن کا سائنسدانوں سمیت سب ہی کو انتظار ہے۔ 

مزید خبریں :