اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی وضاحت کو مسترد کردیا

اپوزیشن رہنماؤں کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: اپوزیشن نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر وزیراعظم کی ایوان میں وضاحت کو مسترد کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کا بیان بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کےلیے استعمال کیا اور یہاں پر اسے سیاسی مقاصد کے لیے پھیلایا جارہا ہے جب کہ نوازشریف کے بیان کی مس رپورٹنگ ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وضاحت کو مسترد کردیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

وزیراعظم کے بیان کے فوری بعد پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، نوازشریف نے مسترد کیوں کیا؟

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانا ضروری تھا، جس میں ملکی سلامتی کا معاملہ پربات ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹ میں درد کی بات کی اس پر واک آوٹ کرتے ہیں۔

اعجاز جاکھرانی کے بیان پر وزیراعظم نے کھڑے ہوکر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الزام نہیں لگایا بلکہ یہ کہا کہ جس کے پیٹ میں درد ہے بات کرلے، روز روز کے تماشے مت لگائیں، ملک کو چلنے دیں۔

مزید خبریں :