کھیل
Time 16 مئی ، 2018

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

 اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب 

ماسکو: اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو  5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ 

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ 

پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جب کہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 

مزید خبریں :