کراچی: رمضان سے قبل کھانے پینے کی اشیاء کی پرائس لسٹ جاری

کمشنر کراچی کے مطابق مقرر کردہ قیمتوں میں رد و بدل یا زائد وصولی پر کارروائی کی جائے گی—.فائل فوٹو 

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کراچی میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔

ایسے میں کمشنر کراچی نے سحر و افطار کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کی پرائس لسٹ جاری کردی۔

سوئٹس اینڈ نمکو درجہ اول کی پرائس لسٹ:

سموسہ قیمہ فی درجن 168 روپے

سموسہ آلو فی درجن 168 روپے

بہترین کوالٹی کے ایک سموسے کی قیمت 14 روپے

مکس پکوڑے فی کلو قیمت 220 روپے

کھجلہ فی کلو قیمت 300 روپے

فی کلو پھینی کی قیمت 312 روپے

جلیبی فی کلو 240 روپے

سوئٹس اینڈ نمکو درجہ دوئم کی پرائس لسٹ:

ایک سموسے کی قیمت 10 روپے

سموسہ قیمہ فی درجن 120 روپے

سموسہ آلو فی درجن 120 روپے

مکس پکوڑے فی کلو قیمت 200 روپے

کھجلہ فی کلو قیمت 200 روپے

پھینی فی کلو قیمت 212 روپے

جلیبی فی کلو 160 روپے

کمشنر کراچی کے مطابق مقرر کردہ قیمتوں میں رد و بدل یا زائد وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔

کراچی میں کھجور کی قیمت:

کراچی میں کھجور کی قیمتیں گذشتہ سال کے مقابلے میں 10 سے 20 روپے فی کلو زائد ہیں۔

کراچی کھجور بازار میں پاکستانی، ایرانی اور عراقی کھجور فروخت ہو رہی ہیں، جن میں عراقی بصرہ کھجور کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔

بصرہ کھجور 100 روپے سے 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ ایرانی کھجور میں مضافاتی اور ربی فروخت ہورہی ہے۔

بلوچستان کی کھجور 150 سے 250 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے اور سکھر کی اصیل کھجور 120روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

مزید خبریں :