دنیا
Time 16 مئی ، 2018

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد

کینیڈا کے لیے مسلم کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کرتےہیں: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو—فائل فوٹو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کریں گے۔

کینیڈین وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ رمضان میں لوگ مساجد اور گھروں میں جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں، یہ وہ ماہ ہے جو یاد دلاتا ہے کہ ہم دوسروں کی ضروریات کوترجیح دیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔



مزید خبریں :