رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کی تفصیلات جاری

رمضان کے مہینے میں تمام بینکس پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجکر 15 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کی تفصیلات جاری کردیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے مہینے میں تمام بینکس پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجکر 15 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز تمام بینک 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ عوامی لین دین کے لیے پیر تا جمعرات تمام بینکس صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز تمام بینکوں میں عوامی لین دین صبح 8 بجے سے ساڑھے12 بجے تک جاری رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے بعد تمام بینک خود ہی رمضان سے پہلے والے اوقات کار پر واپس آجائیں گے۔

مزید خبریں :