وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پروٹوکول میں بھی کمی کردی: فوٹو/ فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا۔

ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہاؤس خالی کردیا جس کےبعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔

مزید خبریں :