رمضان کی آمد: کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

شہر میں سیب 120 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہےہیں: فوٹو/ فائل

کراچی: ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120روپے کے ہوگئے جب کہ آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

ہول سیلرز کا کہنا ہےکہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلواضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ہےکہ جب کہ سیب 120روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کےبعد 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :