ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی

فوٹو/ فائل

کراچی: ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی ہے اور مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مزید خبریں :