علی ظفر کی سالگرہ پر اہلیہ کا جذباتی پیغام

گلوکار اور اداکارعلی ظفر 38 سال کے ہوگئے، اُن کی سالگرہ منانے کی خصوصیت یہ رہی کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پرعلی ظفر کے حق میں سب سے پہلے سامنے آنے والی اداکارہ ریشم نے سالگرہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

علی ظفر کی جیون ساتھی عائشہ فضلی نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی فیملی پکچر شیئر کی اور کہا کہ علی جیسا بہادر اور اچھا کوئی نہیں۔


گلوکار اور اداکار علی ظفر 18 مئی 1980ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی کی 38 بہاریں مکمل ہونے پر جو سالگرہ تقریب منائی اس میں گھر والوں کےعلاوہ چند مخصوص دوستوں نے شرکت کی.

اس سالگرہ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اداکارہ ریشم نے بھی اس تقریب کو رونق بخشی۔ اداکارہ ریشم اُس وقت سب سے پہلے علی ظفر کے حق میں سامنے آئی تھیں جب میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر ہراساں کئےجانے کا الزم لگایا گیاتھا۔

اداکارہ ریشم نے علی ظفر کی سالگرہ تقریب میں خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کردی تھی۔

مزید خبریں :