کھیل
Time 22 مئی ، 2018

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل حسن علی انجری کا شکار

حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو:فائل

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے۔

قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے مطابق فاسٹ بولر آج ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ محمد عامر کی بھی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن کا حصہ ہوں گے۔ 

انجری کے شکار فاسٹ بولر حسن علی 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ 

لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :