کھیل
Time 22 مئی ، 2018

ورلڈ کپ سے قبل نامور فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا کی عمرہ کی ادائیگی

فرانس کی فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔

پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم شریف میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔

پال پوگبا نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں ہیں اور انشاءاللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔

Allah u akbar .God is the greatest

A post shared by Paul Labile Pogba (@paulpogba) on


25 سالہ پال پوگبا اپنی قومی ٹیم کے علاوہ پریمیئر لیگ کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ بنیادی طور پر سینٹرل مڈفیڈ میں کھیلتے ہیں تاہم انہیں اٹیکنگ مڈ فیلڈ، ڈیفنس مڈ فیلڈ اور ڈیپ لائنگ پلے کے طور پر بھی کھلایا جاتا ہے۔ 

مزید خبریں :