ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دیدیا

ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان—فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے استعفے میں کنول نعمان نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیےجانےکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال تک پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور حق نمک ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوائے جانے والے استعفے میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ کی وجہ سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی مگر آپ کی جانب سے وقت نہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ تحفظات تھے جنھیں مسلسل نظر انداز کیا گیا، بوجھل دل کے ساتھ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران ن لیگ کے کئی اراکین اسمبلی نے دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

جمعے کے روز رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی۔

اس کے علاوہ جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

صاحبزادہ نذیرسلطان نے 2013 کے انتخابات میں میں آزاد حیثیت سے جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔

مزید خبریں :