روزے کی حالت میں ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچیں؟

روزہ میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے خصوصی ہدایات—.فائل فوٹو

رواں برس کے ماہ صیام میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہیں جب کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی نئی لہر جاری ہے۔

شدید گرمی میں روزے کی حالت میں شہری لو لگنے، ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کے لیے اسپتالوں اور اہم شاہراہوں پر سایہ دار جگہیں اور پانی کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جب کہ محکمہ صحت کی جانب سے ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ روزہ دار سحر و افطار میں غذا کا خاص خیال رکھیں اور  بلا ضرورت سائے دار جگہ سے مت نکلیں۔

احتیاطی تدابیر:

  • باہر نکلتے وقت سر اور کندھے پر گیلا کپڑا رکھیں۔
  • ہلکے رنگوں والے کپٹرے پہنیں۔
  • جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
  • سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔
  • اگر مسلسل دھوپ میں کام کرنا ہے تو وقفے وقفے سے جسم پر پانی ڈالتے رہیں ایسے کے روزہ مکروہ  نہ ہو۔ 
  • سحر اور افطار میں ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کریں۔
  • سحری میں چائے کے بجائے مشروبات اور کھجوروں کا استعمال زیادہ کریں۔
  • افطار میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں، دہی اور ٹھنڈے پھل کھائیں۔ 
  • جسم کا کولنگ سسٹم درست رکھنے کے لیے سحری تک وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں تاکہ دن بھر جسم میں پانی کی کمی کا خدشہ لاحق نہ ہو۔ 

مزید خبریں :