نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا: دانیال عزیز


اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے تھپڑ مارنے کے واقعے پر نعیم الحق کے رویے کو پری پلانڈ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا، ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے، وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں، ان کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے، ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، یہ کوئی تنظیم نہیں، ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی لگی، یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے، یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

مزید خبریں :