پاکستان اورملائیشین وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پراتفاق

ملائیشیا میں انتخابات ملائیشین قوم کی پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کیا اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ملائیشیاء میں انتخابات کے پُرامن انعقاد اور اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ملائیشین قوم کی پختگی کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد ”پاکاتان ہاراپان“ کی بے مثال کامیابی ڈاکٹر مہاتیر محمد کی فعال اور متاثر کن قیادت پر عوامی اعتماد کی مظہر ہے۔

انہوں نے ملائیشیائی ہم منصب کے ساتھ پاک ملائیشیاء تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور معیشت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیاحت کے شعبوں میں مواقع کی تلاش کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

مزید خبریں :