پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں سال کاروبار کے 100 دنوں میں 2300 پوائنٹس کااضافہ

جنوری 2018 سے اب تک ہنڈرنڈ انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا: فوٹو/ فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں سال سے اب تک کاروبار کے 100 دن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں سال سے اب تک کاروباری دنوں میں کاروبار میں استحکام رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جنوری 2018 سے اب تک کاروبار کے 100 دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

100 کاروباری دنوں میں 20 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 846 ارب روپے رہی جب کہ ان دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 292 ارب روپے بڑھی۔

مزید خبریں :