دنیا
Time 24 مئی ، 2018

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

جاپانی پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار—.فائل فوٹو

جاپانی پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی پاسپورٹ نچلے درجے پر فائز ہے۔

جاپانی پاسپورٹ نے سنگاپور کے پاسپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہوگیا ہے۔

گلوبل سٹیزن اینڈ ریذیڈنس ایڈوائزری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی پاسپورٹ فہرست کے مطابق جاپانی شہری اپنے پاسپورٹ سے 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔

فہرست کے مطابق سنگاپورین پاسپورٹ اور جرمن پاسپورٹ پر 188 ممالک بغیر ویزا کے جاسکتے ہیں۔

اس اعتبار سے جاپانی پاسپورٹ سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمن پاسپورٹ ہے۔

دنیا کے طاقتور پاسپورٹ فہرست کے مطابق جنوبی کوریا ، فرانس، فن لینڈ، اردن اور سوئیڈن کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق عرب امارات کا پاسپورٹ تیزی سے اوپر آرہا ہے اور اس وقت وہ 23 ویں نمبر پر ہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 98 نمبر ہے جس پر صرف 33 ممالک بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔

فہرست میں پاکستان صرف افغانستان، صومالیہ، شام اور عراق سے بہتر ہے۔بھارت اس فہرست میں 76 ویں نمبر پر ہے۔

دی ہینلے پاسپورٹ کی فہرست بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈیٹا پر مبنی ہوتی ہے جو عالمی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا ٹریول انفارمینشن ڈیٹا بیس ہے۔

اس فہرست کو 199 مخلتف ممالک کے پاسپورٹ پر 227 مقامات کے ویزے کا جائزہ لیتے ہوئے بنایا ہے جن میں چھوٹے بڑے ممالک کے دورے شامل ہیں۔

اس سے قبل ماہ فروری میں جاری ہوئی فہرست کے مطابق سنگاپور اور جاپان کے پاسپورٹ سے 180 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا تھا جس کے تحت یہ اس فہرست میں ایک ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔

مزید خبریں :