احتساب عدالت: مریم نواز تحریری بیان میں کومہ اور فل اسٹاپ بھی پڑھنے لگیں

— مریم نواز فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت میں مریم نواز تحریری بیان میں کومہ اور فل اسٹاپ تک پڑھنے لگیں جس پر انہیں جج محمد بشیر نے ٹوکا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی بدھ کو سماعت کی۔

نواز شریف نے تین سماعتوں کے دوران عدالت کی جانب سے پوچھے گئے تمام 128 سوالات کے جواب دیے تھے جس کے بعد آج مریم نواز نے بھی تحریری شکل میں لکھا گیا بیان عدالت کو پڑھ کر سنایا۔

بیان ریکارڈ کرانے کے دوران مریم نواز لکھے بیان میں کومہ اور فل اسٹاپ بھی پڑھنے لگیں جس پر جج محمد بشیر نے انہیں کہا کہ آپ کومہ نہ پڑھیں جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کے وکیل نے سارا بیان پڑھنے کو کہا تو انہوں نے پڑھ دیا۔

احتساب عدالت میں جمعرات(آج )کو سماعت کے دوران مریم نے 128 سوالوں میں سے 46 کے جوابات ریکارڈ کروائے جس کے بعد سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :