چین آئندہ ماہ پاکستان کیلئے دو مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا

’لانگ مارچ 2 سی‘ راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے— فوٹو: فائل

چین آئندہ ماہ پاکستان کے لیے دو مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا۔

چینی اخبار کے مطابق ’لانگ مارچ 2 سی‘ راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔

یہ سیٹلائیٹس پاکستان کے لیے زمین پر مشاہداتی امور سرانجام دیں گے، ان میں سے ایک سیٹلائٹ سمندروں اور لہروں کا جائزہ لے گا جبکہ دوسرا خشکی اور زیر زمین معدنی وسائل کا پتا لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔

سیٹلائیٹس چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے جنوبی افریقہ کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔

مزید خبریں :