'ہیلو کٹی' ٹرین میں سفر کرنا پسند کریں گے؟

جاپان میں متعارف کروائی گئی ہیلو کٹی ٹرین —.فوٹو/ بشکریہ سی این این

جاپانی کمپنی سان ریو کا متعارف کردہ کارٹون کردار 'ہیلو کٹی' تو پوری دنیا میں مقبول ہے ہی، لیکن اب بہت جلد ہیلو کٹی ٹرین بھی متعارف ہونے جارہی ہے۔

جی ہاں جاپان کی شنکاسن بلٹ ٹرین بنانے والی ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جون کو نئی شنکاسن بلٹ ٹرین متعارف کروائے گی، جس کی تھیم ’ہیلو کٹی‘ ہوگی۔

ہیلو کٹی ٹرین کو متعارف کرنے کا مقصد مغربی جاپان کے مقامی علاقوں کی کمیونٹی کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔

اس ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ہے، جس کی برتھوں سے لے کر نشستیں اور اندرونی و بیرونی حصہ بھی ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید رنگوں پر مشتمل ہے۔

ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ہے—.فوٹو/بشکریہ سی این این 

ٹرین پر ہیلو کٹی کی سگنیچر بو کو بھی شناختی علامت کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ ٹرین مکمل طور پر ایک ہیلو کٹی ورلڈ ہوگی جس میں دوستوں کے ساتھ بھی سفر کیا جاسکتا ہے۔

اس میں فوٹو بوٹھ بھی بنایا گیا ہے جس میں ہیلو کٹی شنکاسن یونیفارم میں کھڑی ہوگی، یہاں مسافر تصاویر وغیرہ لے سکیں گے۔

ہیلو کٹی ٹرین انسٹاگرام فوٹو بوٹھ—.فوٹو/بشکریہ سی این این

علاوہ ازیں ٹرین جب اسٹیشن پر پہنچے گی تو ہیلو کٹی ٹون بجے گی جس سے مسافر آگاہ ہوجائیں گے کہ ان کی منزل آگئی ہے۔

ہیلو کٹی ٹرین کے ایک حصے کو مقامی اشیاء کی نمائش کے لیے مختص کیا جائے گا، یہاں مختلف طرح کے سونیئرز اور دیگر اشیاء بھی دستیاب ہوں گی، جنہیں مسافر دوسروں کو بطور تحفہ دینے کے لیے خرید سکیں گے۔

اس خاص ٹرین کے اوقات یا کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کی ویب سائٹ سے مدد لی جا سکتی ہے۔

ہیلو کٹی ٹرین کا بیرونی حصہ—.فوٹو / بشکریہ سی این این 

اس ٹرین کا ٹکٹ ایڈوانس میں بھی بُک کیا جاسکتا ہے یا پھر جس دن جانا ہو اُسی وقت ٹکٹ کٹائیں اور سفر کے مزے اڑائیں۔

مزید خبریں :