پرائیویسی کے مدنظر اسنیپ چیٹ کے ’لوکیشن‘ فیچر میں مزید سہولت

اسنیپ چیٹ میں ’لوکیشن‘ فیچر میں مزید سہولت فراہم کردی گئی—.فائل فوٹو

سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے صارفین کی پرائیویسی کے مدنظر لوکیشن فیچر میں مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے اسے کسٹمائز (customize) کر دیا ہے۔

صارفین اسنیپ میپ کے ذریعے لوکیشن فیچر کی سہولت حاصل کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے موجودہ مقام کے حوالے سے اپنے دوستوں کو آگاہ کرتے ہیں۔

لیکن اب اس میں مزید آسانی پیدا کردی گئی ہے اور صارف چاہے تو اپنی لوکیشن پوری فرینڈ لسٹ کے بجائے صرف چند مخصوص دوستوں سے بھی شیئر کرسکتا ہے۔

اسنیپ میپ میں لوکیشن کے لیے دو نئے آپشن ’ریکوئسٹ لوکیشن‘ اور ’سینڈ مائی لوکیشن‘ شامل کیے گئے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف اپنے موجودہ مقام کو مخصوص دوستوں کو بتانے کے لیے ان کے نام کا انتخاب کرے گا، پھر اُسی چیٹ میں یا تو لوکیشن دیکھنے کے لیے ریکوئسٹ بھیجے گا یا پھر وہ اپنی لوکیشن بھی سینڈ کرسکتا ہے۔

دونوں صورتوں میں دوسرے صارف کو ایک نوٹیفکیشن ملے گا جس کو وہ منظور کرکے اپنے دوست کی لوکیشن دیکھ سکے گا۔

مزید خبریں :