مزید دو قابل ذکر شخصیات یوفون کی 'بنو اچھائی کی مثال' مہم میں شامل

کراچی: رحم دلی اور عطیات کی تقسیم کی اقدار اجاگر کرنے کیلئے یوفون نے اپنی رمضان مہم 'بنو اچھائی کی مثال' کے تحت دو غیرمعمولی پاکستانیوں کے شاندار کارنامے اجاگر کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ بنت فاطمہ اولڈ ہوم اور اخوت کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی کاوشوں کو میڈیا اور بلاگرز کے سامنے لایا جائے اور انہیں ذاتی طور پر ان شخصیات سے ملاقات کرنے اور ان کی متاثرکن کہانیاں جاننے کا موقع فراہم کیا جائے۔

معاشرے میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے رحم دلی اور مساوات کے اصولوں کی بنیاد پر غربت سے پاک معاشرے کا خواب دیکھا۔

ترقیاتی شعبے میں کام کرنے والے، فراخدل ، مصنف اور پبلک سروس میں سابق آفیسر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اور ان کے چند دوستوں نے مل کر اخوت ادارہ قائم کیا۔

یہ غیرمنافع بخش ادارہ اب دنیا کے صف اول کے اسلامک مائیکروفنانس اداروں میں شامل ہے۔

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کہتے ہیں، "ہماری سوچ حضور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روایت سے مستعار لی گئی ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غربت کے خاتمے کے خاتمہ کا سب سے بہترین ذریعہ صدقہ نہیں ہے بلکہ قربانی اور شمولیت ہے۔ آپ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دولت مند شخص کو غریب شخص کے ساتھ بھائی چارگی کے رشتے سے جڑنا چاہیئے اور پھر اس تعلق کی بنیاد پر اس شخص کی مدد کرنی چاہئے، بجائے اسکے کہ اسے بکھرے انداز میں صدقہ ملے۔ "

اسی طرح دل کو چھونے والی کہانی بنت فاطمہ اولڈ ہوم ٹرسٹ قائم کرنے والی محترمہ فرزانہ شعیب کی بھی ہے۔ یہ ادارہ مستحق اور ضرورت مند خواتین کو پناہ دیتا ہے۔ حوصلہ مند خاتون فرزانہ شعیب اس سے قبل ہاؤس وائف تھی ۔

انہوں نے کوئی روایتی تعلیم حاصل نہیں کی۔ وہ اب اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ اب زندگی میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا انکی ذمہ داری ہے۔ وہ بتاتی ہیں، "میں ہر طرح سے ان خواتین کی بہترین دیکھ بھال پر خوش ہوں اور اب مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرے بچے ہیں۔ "محترمہ فرزانہ شعیب بنت فاطمہ کی رہائشیوں کے ساتھ اسی جگہ رہتی ہیں تاکہ وہ ان کے بدستور قریب رہیں۔ وہ کہتی ہیں، "ہماری پہلی حالت یہ ہے کہ ہم سب ساتھ مل کر رہتے ہیں کیونکہ اس طرح ہم ان کی مناسب دیکھ بھال کرسکتے ہیں۔ "ان کی خواہش ہے کہ دیگر افراد بالخصوص نوجوان آگے بڑھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے معاشرے میں معمر افراد کی بہتر دیکھ بھال ہو۔ 

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021