دنیا
Time 31 مئی ، 2018

ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد

ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

ڈنمارک کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے بھی عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

ڈنمارک پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کے حوالے سے بل پر پابندی کے حق میں 75 اور مخالفت میں 30 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 74 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو 150 ڈالر کا جرمانہ دینا ہو گا۔

انسانی حقوق تنظیموں نے پابندی کو مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دے دیا۔

ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہی آسٹریا کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب کرنے اور برقع پہننے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں :