سام سنگ پاکستان کا گلیکسی جے 6 اسمارٹ فون متعارف

سام سنگ پاکستان کا گلیکسی جے 6 اسمارٹ فون متعارف—.فوٹو سام سنگ 

پاکستان میں سام سنگ کی جانب سے نئے نے جدید ترین گلیکسی اسمارٹ فونز کے  نئے ماڈلز گلیکسی جے فور، جے 6، اے 6 اور اے 6 پلس متعارف کردئے گئے ہیں۔

 معروف کمپنی سام سنگ کی جانب سے نئے اسمارٹ فونز کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں نئے ماڈلز گلیکسی جے فور، جے 6، اے 6 اور اے 6 پلس متعارف کرائے گئے ہیں۔

 تقریب سے خطاب میں سام سنگ کے کنٹری ہیڈ عمر گھمن کا کہنا تھا کہ نئے ماڈلز میں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹ سکینر کے جدید فیچر شامل ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ اس میں سپر ایمولڈ اسکرین فراہم کی گئی ہے جو انتہائی تیز کنٹراسٹ اور متحرک رنگ پیدا کرتی ہے۔

 نئے متعارف کرائے گئے سمارٹ فونز سپرایمولڈ سکرین سمیت دیگر منفرد خصوصیات کے حامل ہیں۔

 عمر گھمن کا کہنا تھا کہ سام سنگ کی پہلی ترجیح صارفین کا اعتماد ہے یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :