Can't connect right now! retry
پاکستان
Thursday Jun 07 2018

بلاول نے این اے 246 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو این اے 246،این اے 200اور این اے 8 ملاکنڈ سے الیکشن لڑیں گے— فوٹو: جیو نیوز 

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے حلقہ این اے 246 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سٹی کور ٹ میں ریٹرننگ افسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر نیبل گبول، نادیہ گبول اور دیگر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد بلاول نے صحافیوں نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی کا مشن مکمل کریں گے، پارلیمانی سیاست میں بھٹو ہوگا تو پاکستان کا بہتر دفاع ہوگا، بھٹو ہی جمہوریت کا دفاع کر سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’کاغذات نامزدگی جمع کرانا میرے لیے خوشی کا لمحہ ہے، کئی سال بعد پارلیمںٹ میں بھٹو ہوگا جو جمہوریت کا دفاع کرسکے گا، پاکستانی عوام کی خدمت ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے، اب میں پارلیمانی سیاست میں آرہا ہوں۔

بلاول نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا— فوٹو: جیو نیوز

بلاول نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور بعد ازاں لاڑکانہ روانہ ہوگئے جہاں وہ قومی اسمبلی کی ایک اور نشست کیلئے کاعذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گےجن میں سندھ کے 2 اور خیبر پختونخوا کا ایک حلقہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو این اے 246،این اے 200اور این اے 8 ملاکنڈ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری این اے 202 لاڑکانہ سےالیکشن لڑیں گی۔

بلاول بھٹو کل این اے200 اور این اے 8 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM