فیس بک نے عالمی بلڈ ڈونر ڈے پر نئی سہولت فراہم کردی

— فوٹو فیس بک

کراچی: فیس بک نے خون عطیہ کرنے والے افراد کے عالمی دن کے اعزاز میں بلڈ ڈونیشنز کے نام سے فیس بک پر ایک نیا حصہ متعارف کروا دیا ہے۔

اس حصے میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور برازیل کے لوگوں کو قریبی مقام پر خون کا عطیہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔ 

اس ضمن میں فیس بک کی جانب سے ان ممالک میں پہلے سے ہی خون کی قلت اور خون کے عطیات کی اہمیت سے متعلق آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔

جو لوگ فیس بک پر بلڈ ڈونیشنز کا وزٹ کرتے ہیں وہ بلڈ ڈونر کے طور پر اپنے آپ کو فیس بک پر رجسٹر کرواسکتے ہیں اور جب کہیں قریب میں خون کی ضرورت ہو تو براہ راست اس کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے۔

اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد خون کے عطیات دینے کے لئے اپنے آپ کو رجسٹر کراچکے ہیں اور ہزاروں افراد کو فیس بک کے ذریعے خون کے عطیات حاصل ہو چکے ہیں۔

سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر پروفیسر حسن عباس ظہیر نے بتایاکہ موسم گرما کی تعطیلات اور ماہ رمضان کے دوران پاکستان میں خون دینے کے عطیات میں کمی آجاتی ہے اور گزشتہ چند سالوں سے خون کے عطیات میں کمی بڑھ گئی ہے اور مریضوں کو شدید نوعیت کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے خاص طور پر تھیلیسیمیا کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :