مشرف کے پاکستان آنے میں رکاوٹ ختم کردی وہ آئیں اور بتائیں کہ کتنے بہادر ہیں، چیف جسٹس

پرویز مشرف پاکستان آئیں اور بتائیں کہ وہ کتنے بہادر ہیں، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے پاکستان آنے میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم کر دی ہے، وہ پاکستان آئیں اور بتائیں کہ کتنے بہادر ہیں۔

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان آئیں گے تو قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔

چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

آج اصغر خان کیس میں جاوید ہاشمی، میر حاصل بزنجو، عابدہ حسین اور غلام مصطفیٰ کھر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک منٹ ضائع کیے بغیر تفتیش مکمل کریں، کیس میں مزید تاخیربرادشت نہیں کریں گے۔

کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نواز شریف کا بیان آچکا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :