چیئرمین نیب نے نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیدیا

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نیب کو منصوبے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا: فوٹو/ فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

7 جون کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کو منصوبےمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

جیونیوز کےمطابق نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آؤٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیےمیں بتایا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :