دنیا
Time 14 جون ، 2018

مسجد الحرام میں ایک اور شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

ایشیائی شخص نے مسجدالحرام کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ: مسجدالحرام میں ایک شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے آج صبح چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیچے گرنے سے مطاف میں موجود ایک شخص بھی زخمی ہوا۔

یہ ایک ہفتے کے اندر مسجد الحرام میں خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایک فرانسیسی شخص نے مسجدالحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

مزید خبریں :