دنیا
Time 16 جون ، 2018

امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

امریکی صدر نے کہا کہ یہ موقع آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا ہے— فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان ماہ صیام کے اختتام پرعید الفطر مناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لیے محبت اور خوشی کا جذبہ لیے روز مرہ کے معمول پر واپس آتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ موقع ہے آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج امریکا اور یقین رکھنے والےعوام کی زندگی میں مذہب اہمیت رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امن و خیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اِس وقت سب کو سرشار کررکھا ہے سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لیے رکھے گی۔

مزید خبریں :