دنیا
Time 17 جون ، 2018

افغان صدر کا ملک میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، طالبان کا انکار


کابل: افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا جسے طالبان نے مسترد کردیا۔

افغان حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ طالبان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے افغان صدر کی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی پیش کش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات میں معاونت، سہولت کاری اور شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اور طالبان کی اکٹھے نماز عید کی تصاویر دیکھی ہیں، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں۔

دوسری جانب طالبان افغان صدر کا اعلان مسترد کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ستھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طالبان ترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، 3 روزہ جنگ بندی کے بعد افغان فورسز سے لڑائی دوبارہ شروع ہوگی، سیز فائر آج رات ختم ہوتے ہی دوبارہ حملے شروع کردیئے  جائیں گے۔

مزید خبریں :