دنیا
Time 17 جون ، 2018

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان


نئی دلی: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

بھارتی حکومت نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ وادی میں رمضان المبارک میں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کو کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جنگ بندی میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :