دنیا
Time 19 جون ، 2018

مسجد الحرام میں ایک اور شخص نے خودکشی کرلی

خودکشی کرنے والا شخص بنگلادیش کا شہری ہے: فوٹو/ فائل

مکہ المکرمہ: مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران دوسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :